«حجاب میرے لیے» مہم کا آغاز

IQNA

«حجاب میرے لیے» مہم کا آغاز

8:06 - May 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3500750
بین الاقوامی گروپ : مسلمان خواتین کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر هشٹگ #hijabtome " حجاب میرے لیے " مہم شروع کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- روزنامه «هافینگٹن پوسٹ» کے مطابق خواہشمند خواتین اس ویب سایٹ پر آفس، گھر یا کلاس میں حجاب کے ساتھ والی تصاویر هشٹگ #hijabtome کے ساتھ وائرل کررہی ہیں


سوشل میڈیا پر اس مہم کے زریعے سے مسلمان خواتین کا ارادہ ہے کہ خوبصورت حجاب کے ساتھ تصاویر سے معاشرے میں حجاب کے حوالے سے منفی تصورات کا خاتمہ کریں

ٹویٹر، اینسٹا گرام اور فیسبوک پر مہم کے زریعے سے دنیا بھر کی مسلمان خواتین حجاب کے بارے میں ایک نمونہ پیش کرکے حجاب کے حوالے سے درست پیغامات دینا چاہتی ہیں اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کریں گی کہ چادر انکے لیے کیا مفہوم رکھتی ہے۔


اینسٹا گرام پر ایک مسلمان باحجاب مسلمان خاتون وکیل لکھتی ہے : جس معاشرے میں رہتی ہوں خوبصورتی کا معیار بہت عجیب اور مصنوعی ہے اور اس مہم کے زریعے سے مجھے اندازہ ہوا کہ بہت اسے غلط افکار اور تصورات عورتوں کی ظاہری حالت کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں اور یہ مہم میرے لیے زریعہ ثابت ہوا کہ اپنے افکار کو درست انداز میں پیش کرسکوں ۔


3495740
نظرات بینندگان
captcha