حزب اللہ لبنان کے اہم کمانڈر " زوالفقار" شہید ہوگئے

IQNA

حزب اللہ لبنان کے اہم کمانڈر " زوالفقار" شہید ہوگئے

19:25 - May 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500776
بین الاقوامی گروپ:شام میں حزب اللہ لبنان کے اہم کمانڈرمصطفی بدرالدین شہید ہوگئے

ایکنا نیوز- پریس ٹی کے مطابق شام ميں مغربی اور عربی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں حزب اللہ لبنان کے اہم کمانڈر مصطفی بدرالدین عرف زوالفقار نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد دمشق میں ایک بم دھماکے میں شہید ہوگئے ہیں۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں مصطفی بدرالدین کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید مصطفی بدرالدین دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک بم دھماکے میں شہید ہوئے ہیں۔

شہید مصطفی بدرالدین کا لقب ذوالفقار تھا۔وہ لبنان میں 1961 میں پیدا ہوئے اور انھوں نے غاصب صہیونی حکومت کے خلاف بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی تھیں۔ شہید مصطفی بدرالدین  غاصب صہیونی حکومت اور تکفیریوں کی ہٹ لسٹ پر تھے ۔

 وہ حزب اللہ کے عسکری ونگ کے سینئر کمانڈر اور عماد مغنیہ کے جانشین تھے۔ شامی حکومت کی درخواست پر حزب اللہ لبنان کے اہلکار شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ شام کی حکومت نے بھی 2006  میں اسرائیل کی مسلط کردہ جنک میں حزب اللہ کا ساتھ دیا تھا ۔ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب نے شام اور حزب اللہ سےاس جنگ کا بدلہ لینے کے لئے دہشت گردوں کو شام روانہ کیا اور آج شام میں  حق و باطل کے درمیان جنگ جاری ہے جس میں ایک طرف امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں اور دوسری طرف شام اور اس کے اتحادی ہیں۔ امریکہ کے اتحادیوں میں سعودی عرب، اسرائیل، ترکی اور قطر شامل ہیں جبکہ شام کے اتحادیوں میں حزب اللہ لبنان، اسلامی جمہوریہ ایران اور روس شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شہید زوالفقار سید حسن نصراللہ کے اہم مشیروں میں شمار کیا جاتا تھا۔

3497474


نظرات بینندگان
captcha