سعودی عرب؛ «داعش بینک » کا نمونہ

IQNA

سعودی عرب؛ «داعش بینک » کا نمونہ

6:29 - May 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3500794
بین الاقوامی گروپ: برلین میں سعودی سفارت خانے پر پروجیکٹر کے ساتھ «داعش بینک » لکھ دیا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے berlin.icro،کے مطابق گذشتہ جمعرات کو رات دس بجے کے وقت سعودی سفارت خانے پر پروجیکٹر کے ساتھ «داعش بینک » لکھا گیا.


داعش کی حمایت پر آل‌سعود سے اظھار ناراضگی

مذکور اقدام پیکسل هلپرPixelhelper نامی گروپ کی جانب سے اٹھایا گیا ہے اور اسکا مقصد آل سعود کی داعش کو مالی امداد کی مخالفت کرنا ہے

اس عبارت کے علاوہ وبلاگر (رایف بدوی) کو قید کرنے کے خلاف بھی جملہ لکھا گیا.


آل‌سعود کے ساتھ روابط پر جرمن حکومت سے اظھار ناراضگی

اس گروپ نے آل سعود سے دوستانہ روابط پر جرمن حکومت سے بھی ناراضگی کا اظھار کیا۔ اس گروپ نے اپنی ویب سایٹ پر امریکہ کی پالیسیوں پر بھی تنقید کیا ہے ۔

انکے اس اقدام پر اب تک حکومت یا سعودی سفارت خانے کی جانب سے کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے ۔

3498198

نظرات بینندگان
captcha