ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «KTimes» کے مطابق اس لوگوں میں قرآنی مقابلوں کے بیس سالہ تاریخ کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور اس لوگو پر لاکھوں درہم خرچ کیے گئے ہیں۔
مقابلوں کی کمیٹی کے سربراہ ابراهیم بوملحه نے دبئی ایوارڈ مقابلوں کے حوالے سے کہا : مقابلے امارات کے وزیراعظم محمد بن راشد آل مکتوم اور حاکم دبی کے تعاون سے رمضان المبارک میں شروع ہوں گے۔
بوملحه کے مطابق اس سال دبئی قرآنی مقابلہ «خدمت قرآن میں بیس سال» کے عنوان سے منعقد ہوگا۔
انہوں نے کہا : یہ مقابلہ سال ۱۹۹۷ میں مقابلہ دوکیٹگری سے شروع ہوا اور سال ۲۰۱۴ میں تیرہ شعبے بن گیے تھے جبکہ اس قرآنی مقابلوں میں سال ایک سو ساٹھ سے زیادہ ممالک کی شرکت متوقع ہے۔
بوملیحہ کے مطابق مقام اول حاصل کرنے والے کو مبلغ ۲۵۰ هزار درهم ، مقام دوم ۲۰۰ هزار درهم اور مقام سوم کو ۱۵۰ هزار درهم نقد انعام دیا جائے گا۔