ایکنا نیوز- تہران میں منعقدہ قرآنی مقابلوں میں ۵۷ قاری، ۵۷ حافظ اور ۱۶ نابینا حافظ پانچ براعظموں سے شریک تھے
بین الاقوامی قرآنی مقابلے امام خمینی(ره) کمپلیکس میں منعقد ہوئے تھے۔
ایرانی قاری حامد ولیزاده، نے حسن قرآت جبکہ ایران ہی کے حافظ مجتبی فردفانی حفظ اور ایران کے نابینا حافظ عبدالغفور جوهرچی نے حفظ میں مقام اول حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
مقابلوں کے اختتام پر قرآنی مقابلوں کے شرکا نے رہبر معظم سے ملاقات کا شرف حاصل کیا
تینتیسویں قرآنی مقابلوں کے حاشیے میں ایک تقریب میں دنیا کے اکیس قرآنی خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
جسمیں رہبر معظم کے نمایندے اور ادارہ اوقاف کے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین علی محمدی ، صدر ممکت کی مشیر خاص شهین دخت ملاوردی، ادارہ اوقاف کی معصومه فرزانه سمیت اہم اعلی حکام شریک تھے اس پروگرام میں ۱۲ ایرانی اور ۹ غیر ملکی قرآنی خواتین کو انعامات پیش کیے گیے۔
تینتیسیوں قرآنی مقابلے اور خواتین کی تقریب کے علاوہ اس دوران ایران اور عمان کی فورسز کے درمیان حفظ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔
مقابلوں میں بتیس حافظ قرآن شریک تھے جسمیں سے ۱۶ حافظ عمان سے اور ۱۶ حافظ ایرانی سپاہ اور دیگر فورسز کے منتخب قرآنی اہلکار شامل تھے۔