ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «لاس ویگاس سن» کے مطابق لاس ویگاس کی خواتین پولیس فورس مسلمانوں سے بہتر رابطے اور اعتماد کی فضا پیدا کرانے کے لیے ابراہیم جامع مسجد میں حجاب کے ساتھ حاضر پہنچ گئیں.
لاس ویگاس پولیس کی ترجمان ساشا لارکن نے کہا : یہ پروگرام صرف لاس ویگاس میں بنایا گیا ہے اور اسکا مقصد مسلمانوں کے ساتھ رابطہ بہتر بنانا ہے.
انکا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو نمونہ قرار دیکر دیگر شہروں کے پولیس بھی ۶ ملین مسلمانوں سے رابطہ بہتر بناسکتی ہے.
لاس ویگاس میں تیس ہزار مسلمان رہتے ہیں اور اس شہر میں قمار خانوں کی بھرمار اور لفنگوں کی آوارہ گردی سے مسلمان اچھی خاصی مشکلات سے دوچار ہے۔