بین الاقوامی گروپ: روسی صدر ولایمیر پیوٹن نے روس کو عالم اسلام کا اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس نے ہمیشہ اسلامی مشکلات کے حل کی کوشش کی ہے
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے روسیا الیوم نے اسٹریٹیجک پالیسی میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ روس اسلامی ممالک کے عدل و انصاف کے تقاضوں کی بین الاقوامی سطح پر حمایت کرتا ہے.
انہوں نے عالم اسلام سے تعاون کے نکات پر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کی حمایت اور انکی مشکلات کا حل ہماری بنیادی پالیسی کا اہم حصہ ہے.
روس اسلامی تنظیم کانفرنس میں ناظر کی حیثیت سے شامل ہے اور تنظیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا حامی ہے.