۹۷ ساله حافظہ قرآن

IQNA

۹۷ ساله حافظہ قرآن

10:21 - May 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3500884
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کی ان پڑھ بزرگ خاتون «عنا بنت ناصر الشمرانی» نے حفظ قرآن کا کارنامہ انجام دیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «arbynews.com»،کے مطابق «نبأ» شہر کے قرآنی مرکز کے سربراہ «شیخ منصور بن عبدالرحمن الشغیبی» کا کہنا ہے کہ بزرگ خاتون اس مرکز کی شاگرد ہے جس نے ۹۷ سال کی عمر میں حفظ قرآن کا اعزاز حاصل کیا ہے۔


انہوں نے کہا : ان پڑھ اور کہن سالی کے باوجود حفظ قرآن انکے ارادے اور ہمت کی بلندی قابل تعریف ہے۔


شیخ منصور بن عبدالرحمن الشغیبی نے مزید کہا : انجمن کی جانب سے ایک وفد نے حافظہ قرآن عنا بنت ناصر الشمرانی سے ملاقات کی اور انکو انجمن کی طرف سے مبارکبادی کے علاوہ تحایف اور ایوارڈ پیش کیا۔


3501718

نظرات بینندگان
captcha