موت کے بارے میں «محمد علی کلے» کا قرآنی جواب

IQNA

موت کے بارے میں «محمد علی کلے» کا قرآنی جواب

7:36 - June 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500929
بین الاقوامی گروپ: سوشل میڈیا پر کلیپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اینکر کے موت کے حوالے سے سوال کا محمد علی کلے کس خوبصورتی سے جواب دیتا ہے

ایکنا نیوز- قطر کے اخبار «العرب» کے مطابق ایک ٹی وی چینل پر محمد علی کلے سے اینکر موت کے بارے میں سوال پوچھتا ہے

اینکر سوال کرتا ہے کہ کیا آپ نے کبھی اپنے قتل کے حوالے سے سوچا ہے ؟

«محمدعلی کلے» اسکے جواب میں آیت ۱۴۵ سوره آل عمران «وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوتَ إِلاَّ بِإِذْنِ الله كِتَابًا مُّؤَجَّلًا»:

کوئی نفس حکم خدا کے بغیر نہیں مرتا [خدا نے موت کا] معین وقت [مقررکیا ہے]» اشاره کرتے ہوئے کہتا ہے: کوئی انسان اس دنیا میں نہیں آتا مگر خدا کی جانب سے ہی وہ اس دنیا سے واپس جاتا ہے.

موت کے بارے میں «محمد علی کلے» کا قرآنی جواب

مرگ مشیت الهی ہے

محمدعلی کلے مزید کہتے ہیں : «موت اس وقت آتی ہے جب اجل کا وقت آجائے اور میں اجل آنے پر موت کا استقبال کرونگا، موت سے فرار ممکن نہیں اور یہ خدا کی مشیت اور مرضی ہے».


میرا محافظ میرا رب ہے

جب اینکر محمدعلی سے پوچھتا ہے کہ کیا آپ کا کوئی باڑی گارڈ ہے ؟ محمدعلی کلی جواب دیتا ہے: «میرا محافظ میرا رب ہے».

محمدعلی کلےعالمی شہرت یافتہ باکسر گذشتہ دنوں انتقال کرگیے تھے اور انکی موت پر عالمی سطح پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔


3504063


نظرات بینندگان
captcha