ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے Dini Haberler کے مطابق ترک اسلامی پارٹی کے اسلامی امور کے سربراہ «بنیامین آلبایراک» نے کہا ہے کہ گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی پورے ملک میں طالبعلموں کے لیے حفظ قرآن کورس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورس کا مقصد طلبا کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے اور اس سال پینتس لاکھ طالبعلموں کی شرکت متوقع ہے۔
آلبایراک کا کہنا ہے : طالبعلموں کے تقاضوں اور تفریح کو مدنظر رکھتے ہوئے نو ہفتوں پر مشتمل کورس میں روزانہ صرف تین گھنٹوں پر کلاس رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بنیامین آلبایراک کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے ایام کے پیش نظر امید کی جاتی ہے کہ اس مہینے کی برکت سے طلباء قرآن مجید خاص لگن اور محنت سے سیکھنے اور حفظ کرنے کی کوشش کریں گے۔