
ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی سنٹر کے سربراہ بهنام آزاد نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شنگھائی کی مقامی مسجد میں نمائش منعقد اور ایک ہفتے تک جاری رہے گی.
انکا کہنا ہے کہ اس نمائش میں قرآنی خطاطی اور مینیاچر کے نمونے رکھے جائیں گے.
بہنام آزاد نے مزید کہا: قرآنی سی ڈیز، قرآنی انڈریڈ قلم، چینی اور انگریزی میں قرآنی ترجمے اور گھریلو دستکاریوں کے سامان اس نمایش میں شامل ہیں
ایرانی ثقافتی مرکز کے سربراہ کے مطابق مذکورہ وسایل ایران سے نمایش کے لیے جلد ارسال ہوں گے.
ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے شنگھایی کی مقامی مساجد میں قرآنی پروگرامز بھی منعقد ہوں گے جنمیں ایرانی قاری مجتبی محمد بیگی، ۱۷ تا ۲۳ رمضان تک محافل حسن قرآت میں تلاوت کا شرف حاصل کریں گے۔