
ایکنا نیوز- العالم چینل کے مطابق امریکن طبی-نفسیاتی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر توفیق السعدی کے مطابق روزے کے دوران عام مشکلات پر بہتر انتظام سے قابو پایا جاسکتا ہے۔
مشکلات اور راہ حل:
۱- سردرد: اکثر روزہ دار سر درد کا شکار ہوتے ہیں اور عام طور کی اسکی وجہ بھوک، پیاس، کم خوابی ، شوگر کی کمی یا کافیین اور نیکوٹین کی کمی ہوتی ہے۔
لہذا ضروری ہے کہ مناسب خوراک کا انتخاب کیا جائے،سحری میں مایعات کا استعمال بیحد مفید ہے اس لیے افطار سے سحری تک مایعات کی کمی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سر درد سے بچنے کے لیے سحری کے وقت ڈاکٹر کی ہدایات سے بعض سکون کی گولی بھی لی جاسکتی ہے اسی طرح گرمی میں ٹوپی پہن کر نکلنا چاہیے جو سر درد سے بچانے میں مفید ہے۔
۲- کافئین کی کمی : کافیین کی کمی ایک اور اہم وجہ ہے سر کے درد کی ، لہذا رمضان سے قبل اس عادت سے جان چھڑانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔ سحری میں ایک کپ قھوہ یا کافی کا استعمال بھی کافیین کی کمی کو پورا کرسکتا ہے۔
۳- کمخوابی: نیند کی کمی کی وجہ سے اعصابی سسٹم میں خلل کی وجہ سے انسان جھگڑالو بن جاتا ہے لہذا شیڈول کو منظم کرکے اس سے بچنا ممکن ہے اور اس سلسلے میں سحری میں کھانا انرجی کی کمی کو پورا کرتا ہے جس سے آرام کی نیند میں مدد مل سکتی ہے۔
۴-اسٹریس میں اضافہ: شیڈول کی تبدیلی سے اسٹریس بڑھ جاتا ہے لہذا کوشش کرنی چاہیے کہ دن کے اوقات زیادہ فیزیکل سرگرمیوں اور سخت ورزش سے دور رہیں کیونکہ انرجی کی کمی سے اضطراب میں اضافہ ممکن ہے۔