
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق عراق میں ہر سال رمضان المبارک کے موقع پر مختلف ایرانی قرآنی گروپوں کو دعوت دی جاتی ہے.
اس سال بھی قرآنی گروپ «سبطین» عراق کے دورے پر مختلف علاقوں میں قرآنی پروگرامز پیش کرنے میں مصروف عمل ہے.
قرآنی گروپ «سبطین» نے گذشتہ دنوں صوبہ بصرہ میں مساجد آل محمد(ص) میں قرآنی مہارت کا اظھار کیا اور مذکورہ مسجد کے علاوہ مختلف دیگر مراکز اور مسجد الشویلی میں تلاوت اور تواشیح پیش کیا.
پروگراموں میں تلاوت ، ترتیل اور تواشیح کے علاوہ دیگر قرآنی شعبوں میں«سبطین» فن کا مظاہرہ کررہا ہے اور یہ گروپ سترہ رمضان تک مختلف علاقوں میں مزید پروگرام پیش کریں گے۔