بیسواں دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

بیسواں دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کا آغاز

9:38 - June 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3500982
بین الاقوامی گروپ: بیسواں دبئی ایوارڈ بین الاقوامی مقابلے گذشتہ روز سے شروع ہوچکے ہیں

بیسواں دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں کا آغاز


ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے «الامارات الیوم»، دبئی کے بین الاقوامی حفظ مقابلے ۷ سے ۱۸ رمضان تک «دبئی چیمبر آف کامرس» میں منعقد ہوں گے

اس حوالے سے ججز پینل اور کمیٹی کے انچارج «ابراهیم محمد بوملحه» کے درمیان اجلاس میں مقابلوں پر غور کیا گیا

جسمیں کمیٹی کے رکن «محمد عبدالرحیم سلطان العلماء» نے آئین نامہ پر بریفنگ دی

نشست میں شام کے «امین رشدی سوید» کو ججز پینل کا سربراہ جبکہ سعودی عرب کے «عادل بن ابراهیم محمد رفاعی» کو نائب سربراہ منتخب کیا گیا

انفارمیشن شعبے کے صدر«محمد الحمادی»نے مقابلوں میں اپلیکیشنز کےزریعے نظارت پر روشنی ڈالی

گذشتہ روز مقابلے کے شرکاء کو «السلام علیک أیها النبی(ص)»، قرآنی مرکز اور «شیخ خلیفه بن‌زاید آل نهیان» قرآنی میوزیم کا دورہ کرایا گیا ۔

مقابلوں میں اکاونوے ممالک نے شرکت کا اعلان کیا تھا۔


ججز میں سعودی عرب کے«عادل بن إبراهيم محمد رفاعي» امارات کے«شيخ علي حسن عبدالله آل علي» مصر کے «شيخ أيمن أحمد أحمد محمد سعيد» ، کویت کے «شيخ عبدالعزيز فاضل مطر فهد العنزي»، شام کے «شيخ أيمن رشدي سويد» اور سوڈان کے «شيخ علي محمد الزين مبروك» شامل ہیں

مقابلوں کے ہمراہ «خوبصورت ترین صوت» مقابلہ قرآت بھی منعقد ہوگا جسمیں «شیخ أسامة الصافي» ، «شيخ عبدالعزيز حسين الحوسني» اور «شيخ عبدالرزاق عيطان الدليمي» ججز کے فرائض انجام دیں گے۔


3506222
نظرات بینندگان
captcha