
ایکنا نیوز-ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے maide.az،کے مطابق مسلم کونسل کے سربراہ شیخ رامین ایگیدوف نے کہا ہے کہ شہریوں کی عدم رضایت کے بہانے مساجد سے ازان پر پابندی لگادی گئی ہے اور صرف مسجد کے اندر ازان کی آواز ہونی چاہیے۔
انکا کہنا ہے کہ جب کلیساوں سے ناقوس کی صدا آزادانہ بلند ہوسکتی ہے تو ازان کی آواز پر پابندی کیوں ؟
مسلم کونسل کے سربراہ نے جارجیا میں تکفیری سرگرمی کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہابیت کی تبلیغ ملک کے لیے خطرناک ہے اور اس سے مقابلے کی ضرورت ہے۔