میانمار؛ مسجد پر بودھسٹوں کا حملہ

IQNA

میانمار؛ مسجد پر بودھسٹوں کا حملہ

9:42 - June 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501051
بین الاقوامی گروپ: میانمار میں مسلمانوں پر مظالم جاری ہے اور تازہ واقعے میں درجنوں بدھسٹوں نے مسجد پر حملہ کرکے نمازیوں کو قتل کی دھمکی دی ہے

میانمار؛ مسجد بو بودھسٹوں کا حملہ


ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق شہر کے مرکز میں درجنوں بودھسٹوں نے مسجد پر حملہ کیا تو نمازی بھاگ کر تھانے میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

صوبے باگو میں واقع مسلم گاوں «توئی تا مین» میں ایک اسلامی مدرسے کے حوالے سے جھگڑے پر واقعہ پیش آیا۔


گاوں کے ایک فرد نے فرنچ نیوز سے گفتگو میں کہا : مسجد پر حملے میں مسجد کی دیوار کو نقصان پہنچا اور ستّر سے زاید مسلمان جنمیں بچے بھی شامل تھے بھاگ کر جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔

گاوں کے ایک سو پچاس مسلمان گھروں میں لوٹنے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ انکو قتل کی بھی دھمکی دی گئی ہے

صوبہ راخین میں سال ۲۰۱۲ سے مسلمانوں پر ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔


3509979

نظرات بینندگان
captcha