
ایکنا نیوز- سڈنی شہر کے امام علی سنٹر میں جوانوں کے اعتکاف کیلیے انتظامات مکمل کرلیے گئے،جہاں جمعہ (یکم جولایی سے) عاشقان اہل بیت اعتکاف میں بیٹھیں گے۔
سنٹر کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف جمع کرنا شروع کردیا ہے اور اس مقصد کے لیے سیل نمبر 0419240239 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ مساجد میں اسلامی احکامات، اخلاق اور فکری تربیتی کلاسز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس سال پہلی بار اس سنٹر میں یہاں کے عوام اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے، اللہ تعالی کے مہمان بن جائیں گے اس حوالے سے سحری اور افطاری کیلیے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اعتکاف کے اجتماع میں میں درس قرآنی اور دعا ومناجات کے علاوہ دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ،آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان پوری رات اللہ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کرتے ہیں۔
اعتکاف تین جولایی بروز اتوار کی رات اختتام پذیر ہوگا۔