
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «hqmi.org» کے مطابق سوئیڈن کے فلاحی ادارہ «وقف الرسالة»اور کویت کی وزارت اوقاف اور عالمی انجمن حفظ قرآن مجید کے تعاون سے حفظ مقابلہ منعقد کیا گیا
پچپن طلبا اور طالبات کی شرکت کے ساتھ مقابلہ حفظ میں مکمل حفظ قرآن، بیس پارے، دس پارے اور پانچ پاروں کا حفظ شامل تھا۔
حفظ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں مسجدالنبی(ص) کے امام «شیخ محمد خلیل»، وزارت اوقاف کے نمایندے «محمد العمیری»، سویڈن کے فلاحی ادارہ «وقف الرسالة» کے سیکریٹری «شیخ عبدالرحمن العقیل»، قرآنی اور علمی شخصیات شریک تھیں۔
مقررین نے مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے قرآنی اخلاق اپنانے کو عصر حاضر کی ضرورت قرار دیا۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
سویڈن میں فلاحی ادارہ «وقف الرسالة» سال ۲۰۰۳ سے کام کررہا ہے اور اسکی شاخیں ناروے، ڈنمارک، آیسلینڈ اور فن لینڈ وغیرہ میں بھی موجود ہیں جو اسلامی- عربی ثقافت کی ترویج کے لیے کام کررہی ہیں۔