
ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق کویت کے قرآنی امور کے ادارے کا کہنا ہے کہ «اقرأ»؛ قرآنی کلب گرمیوں کے موسم میں طلبا کو مستفید کرانے کے لیے تیار ہے.
قرآنی شعبے میں طلبا امور کے ڈایریکٹراحمد الطویل نے توقع ظاہر کیا ہے کہ اس سال قرآنی کلب میں تین ہزار طالب علم داخلہ لیں گے۔
انکا کہنا ہے کہ مختلف قرآنی مراکز اور اسکولوں سے مختلف عمر کے طلبا کے آنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔
احمد الطویل نے کہا ہے کہ گرمیوں میں اس کورس کا مقصد قرآنی تعلیمات سے طلبا کو روشناس کرانا ہے.
الطویل کے مطابق مذکورہ کورس «اپنی گرمیوں کو قرآنی نسیم سے ٹھنڈا کیجیے» کے شعار کے ساتھ شروع کیا جارہا ہے اور اس پروگرام میں اعتکاف سمیت مختلف دیگر اسلامی کلاسز شامل ہیں.