
ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق واشنگٹن میں دہشتی گردی کے حوالے سے سروے کرنے والے مرکز «انٹل سنٹر» کا کہنا ہے کہ دنیا هر ۴۸ میں داعش کے ایک حملے کی منتظر رہتی ہے جو برراہ راست داعش یا انکی حامی تنظیموں کی وجہ سے کیے جاتے ہیں۔
ہر اٹھتالیس گھنٹے میں شام،عراق اور لیبیا یا صحرائے سینا سے ہٹ کر یہ واقعہ پیش آتا ہے
انٹل سنٹر کے سروے کے مطابق یہ حملے ترکی سے لیکر انڈونیشیاء اور امریکہ تک کیے جاتے ہیں
سی این این کے مطابق یہ حملے ان ممالک میں بھی کیے جارہے ہیں جو عام طور پر ان واقعات سے لاتعلق ہیں
ان حملوں سے یورپی ممالک کے عوام کا حکومتوں پر سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے
داعش تنظیم امریکہ اور اسرائیلی ایجنسیوں کی پیداوار وہابی تکفیری سوچ پر مبنی افراد پر مشتمل ہے
اور ان مغربی حکومتوں کی آنکھوں کے سامنے دہشت گرد یورپ سے جاکر ان سے ملحق ہوتے رہے مگر کسی نے توجہ نہ کی اور آج انہیں دہشت گردوں کی واپسی سے ان ممالک میں واقعات رونما ہورہے ہیں۔