IQNA

20:53 - August 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3501288
بین الاقوامی گروپ:کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ کے قریب زائرین بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اور پولیس کے اہلکار زخمی ہوگئے
ایکنا نیوز- کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ کے قریب  زائرین کی  بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون، دو ایف اوردو پولیس اہلکار ہوگئے۔ زخمیوں میں زایرین کو سیکورٹی دینے والے اہلکار شامل ہیں  پولیس افیسران کے مطابق زائرین کی بسیں ایران زیارات پر جانے کے لیے سکھر سےکوئٹہ آرہی تھیں کہ ان کے قریب دھماکا کیا گیا جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی۔
 ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین کی ایک بس کو دھماکے سے معمولی نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس گاڑی میں اس وقت بھی آگ لگی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو متاثرہ بس کے قریب جانے نہیں دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس روٹ پر درجنوں زایرین کو اب تک نشانہ بنایا گیا ہے مگر دہشت گردوں کے خلاف اب تک خاطر خواہ کارروایی نہیں کی گیی ہے۔
نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: