موصل میں تکفیری دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں، پینٹاگون

IQNA

موصل میں تکفیری دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں، پینٹاگون

13:20 - August 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3501293
بین الاقوامی گروپ:امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کا گڑھ سمجھے جانے والے عراقی شہر موصل میں دہشت گردوں کے حوصلے پست ہورہے ہیں۔
موصل میں تکفیری دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوئے ہیں، پینٹاگون

ایکنا نیوز- شفقنا- پینٹاگون کے مطابق عراقی شہر موصل پر قابض داعش کے خلاف امریکی اتحادیوں کی حالیہ کاروائیوں نے شدت پسندوں کو ان کے گڑھ میں کمزور کردیا ہے۔ امریکی فوج کے کمانڈر کرس گارور کا کہنا تھا کہ داعش کے رہنما موصل کی جنگ میں ہونے والی شکستوں پر ناخوش ہیں جبکہ شدت پسندوں نے شہر کی انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندازے کے مطابق تقریبا پانچ ہزار جنگجو عراقی شہر موصل میں موجود ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha