عشرہ کرامت کی مناسبت سے؛ آستانہ رضوی کا پرچم آستانہ علوی کو پیش + فوٹو

IQNA

عشرہ کرامت کی مناسبت سے؛ آستانہ رضوی کا پرچم آستانہ علوی کو پیش + فوٹو

6:29 - August 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3501313
بین الاقوامی گروپ: آستانہ رضوی کے خدام کے ایک گروپ نے دورہ نجف کے موقع پر عشرہ کرامت کی مناسبت سے آستانہ علوی کو حرم رضوی کا پرچم مبارک پیش کیا

عشرہ کرامت کی مناسبت سے؛آستانہ رضوی کا پرچم آستانہ علوی کو پیش کیا گیا  + فوٹو

ایکنا نیوز- آستانہ مقدس علوی کے مطابق آستانہ رضوی کے خدام کے ایک گروپ نے دورہ نجف کے موقع پر آستانہ علوی کے متولی «سیدنزار حبل المتین» سے ملاقات اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے آستانہ امام علی کو حرم رضوی کا پرچم مبارک پیش کیا۔

خادمین کے وفد نے آستانہ رضوی کے نئے سربراہ حجت‌الاسلام‌والمسلمین سیدابراهیم رئیسی کا رسمی دعوت نامہ بھی «سیدنزار حبل المتین» کو پیش اور انہیں ولادت امام رضا کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) آنے کی دعوت دی۔

عشرہ کرامت کی مناسبت سے؛آستانہ رضوی کا پرچم آستانہ علوی کو پیش کیا گیا  + فوٹو

ایرانی وفد میں شامل حجت‌الاسلام شیخ صادق گلزاده کا کہنا ہے کہ عشرہ کرامت ولادت کریمه اهل بیت حضرت معصومه(س) سے شروع اورگیارہ زیقعدہ ولادت امام رضا(ع) تک جاری رہتا ہے

انکا کہنا ہے کہ ایرانی وفد اور عراق میں حرمین کے خدام  سے ملاقات کا مقصد ایکدوسرے کے تجربے سے استفادہ اور زائرین کو بہتر طور پر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

عشرہ کرامت کی مناسبت سے؛آستانہ رضوی کا پرچم آستانہ علوی کو پیش کیا گیا  + فوٹو

3520718

نظرات بینندگان
captcha