
ایکنا نیوز- آستانہ مقدس علوی کے مطابق آستانہ رضوی کے خدام کے ایک گروپ نے دورہ نجف کے موقع پر آستانہ علوی کے متولی «سیدنزار حبل المتین» سے ملاقات اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے آستانہ امام علی کو حرم رضوی کا پرچم مبارک پیش کیا۔
خادمین کے وفد نے آستانہ رضوی کے نئے سربراہ حجتالاسلاموالمسلمین سیدابراهیم رئیسی کا رسمی دعوت نامہ بھی «سیدنزار حبل المتین» کو پیش اور انہیں ولادت امام رضا کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) آنے کی دعوت دی۔

ایرانی وفد میں شامل حجتالاسلام شیخ صادق گلزاده کا کہنا ہے کہ عشرہ کرامت ولادت کریمه اهل بیت حضرت معصومه(س) سے شروع اورگیارہ زیقعدہ ولادت امام رضا(ع) تک جاری رہتا ہے
انکا کہنا ہے کہ ایرانی وفد اور عراق میں حرمین کے خدام سے ملاقات کا مقصد ایکدوسرے کے تجربے سے استفادہ اور زائرین کو بہتر طور پر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
