آسٹریلیا؛ سڈنی اور ملبرن میں جشن ولادت امام رضا (ع)کا انعقاد

IQNA

آسٹریلیا؛ سڈنی اور ملبرن میں جشن ولادت امام رضا (ع)کا انعقاد

7:04 - August 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3501350
بین الاقوامی گروپ: ولادت باسعادت امام رضا (ع) کی مناسبت سے جشن میلاد جعفریہ اسلامک سوسائٹی اور اہل بیت اسلامی مرکز میں منایاگیا

آسٹریلیا؛ سڈنی اور ملبرن میں جشن ولادت امام رضا (ع)کا انعقاد


ایکنا نیوز- آسمان ولایت کے آٹّھویں آفتاب امام حضرت امام رضا (ع) کی ولادت با سعادت کے حوالے سے دنیا بھر میں جشن ولادت منانے کا سلسلہ جاری ہے۔


آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اہل بیت اسلامک مرکز کے تعاون سے جشن ولادت منایا گیا جس سے علامہ ادریس الحسن نے خطاب کیا جبکہ شعراء نے منقبت خوانی کرتے ہوئے عقیدت کا اظھار کیا۔


اسی حوالے سے ایک اور جشن پروگرام ملبرن شہر میں جعفریہ ٹیم کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غلام علی حیدری کہا کہ عشق امام اگر معاشرے میں عام ہوجائے تو ہم خود بخود برائیوں سے دور ہوسکتے ہیں۔


جشن ولادت میں تلاوت قرآن کریم، شعر و شاعری اور اردو فارسی زبانوں میں منقبت خوانی شامل تھی۔ ان پروگراموں میں بڑی تعداد میں پیروان اہل بیت شریک تھے۔

نظرات بینندگان
captcha