مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید

IQNA

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید

13:03 - August 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3501372
بین الاقوامی گروپ:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید ہوگئے جس کے بعد 39 روز کے دوران قابض فوج کی بربریت کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد 87 ہوگئی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 کشمیری شہید

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 39ویں روز بھی کرفیونافذ ہے جب کہ بھارتی مظالم کے خلاف حریت رہنماؤں کے اعلان پر کشمیری عوام کی جانب سے ریاست بھر میں حق خود ارادیت کے لئے ریفرنڈم مارچ بھی کیا جارہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں  بھارت مخالف مظاہرین اور بھارتی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں بھی جاری ہیں اور آج بھی قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے ہتھیاروں کا سہارا لیا اور فائرنگ کرکے مزید 4 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں حق خود ارادیت کیلئے ریفرنڈم مارچ، مزید 2 کشمیری شہید

دوسری جانب نیشنل کانفرنس کے صدر اور مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمرعبداللہ  نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر نریندر مودی کی جانب سے کی گئی تقریر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کا مودی کا بیان مضحکہ خیز ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 مزید کشمیری بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں اور مودی پاکستان کے صوبے کے مسئلے حل کرنے کی سوچ لئے بیٹھے ہیں، بھارتی وزیراعظم بتائیں کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں کون سے اچھے کام کئے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha