ملایشیاء؛ داعش کی گمراہی کا مقابلہ میڈیا سے

IQNA

ملایشیاء؛ داعش کی گمراہی کا مقابلہ میڈیا سے

7:12 - August 23, 2016
خبر کا کوڈ: 3501410
بین الاقوامی گروپ: ملایشیا کے صوبہ «کداح» میں ایسی فلم بنانے پر کام کرنےکا منصوبہ زیر غور ہے جسمیں داعش کے گمراہ افکار کو فلم کی صورت میں پیش کی جائے گی

ملایشیاء؛ داعش کی گمراہی کا مقابلہ میڈیا سے


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «Bernama» کے مطابق کداح صوبے کی ٹوریسم اینڈ سوشل ویلفیر کمیِٹی کے سربراہ راوی عبدالحمید کا کہنا ہے: داعش کے گمراہ افکار کا مقابلہ سوشل میڈیا اور فلم کے زریعے کرنے کی کوشش کے سلسلے میں فلم بنانے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام علمی ،ثقافتی اور اقتصادی اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے

عبدالحمید نے کہا : علما کی مدد سے یہ فلم بننی چاہیے اور سوشل میڈیا پر اسکو اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ملایشین زبان میں داعش کے گمراہ افکار کی تبلیغات سوشل میڈیا پر کی جاتی ہے اور اسکا مقابلہ کرنا ہوگا۔

عبدالحمید نے کہا : عام طور پر وہ لوگ داعش کے افکار سے گمراہ ہوجاتے ہیں جو کم علم ہوتے ہیں یا جنکا مطالعہ کم ہوتا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ یہ لوگ کوشش کرتے ہیں کہ جوانوں کو گمراہ کرکے انہیں شام بھیج کر داعش میں شامل کراسکے۔

3524605

نظرات بینندگان
captcha