
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «Wyoming Public Media» کے مطابق شدت پسند گروپ « وایومینگ میں امریکی امن» کے عنوان سے ریلی میں اسلام کی مخالفت کا اعلان کرے گا
گذشتہ سال بھی اس گروپ نے «جیلٹ میں اسلام منع ہے» کے عنوان سے جیلٹ شہر میں مسجد کے قیام کی مخالفت کی تھی۔
جیلٹ شہر کے میر لوییس کارٹر نے کہا کہ اس قسم کے مظاہرے معاشرے میں مناسب نہیں ، انہوں نے گذشتہ سال بھی اس گروپ کی مسجد کے حوالے سے مخالفت کو غلط قرار دیا تھا
انہوں نے مظاہرے میں قرآن سوزی کی خبروں پر بھی تشویش کا اظھار کیا ہے۔
کارٹر کینگ کا کہنا ہے : یہ گروپ نفرت سے سرشار ہے اور انکی تمام کاوشیں منفی پروپیگنڈوں کے لیے ہوتی ہیں اور مثبت کام ان سے کوسوں سے دور ہے
انہوں نے اس امید کا اظھار کیا ہے کہ انکا مظاہرہ گذشتہ سال کی مانند عوام کی مخالفت سے روبرو ہوگا
اور لوگ اسلامو فوبیا کی مخالفت کریں گے۔