ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوحدة» کے مطابق قرآنی سیاحتی پروگرام عمان کی وزارت اوقاف کے تعاون سے بعنوان «قرآن کے ساتھ سفر» عمان کے صوبہ ظاہرہ کے شهر «عبری» سے شروع کیا گیا ہے جو تین دن تک جاری رہےگا۔
اس سیاحتی پروگرام میں قرآنی تخلیقات اور قرآنی مقابلوں میں جدت اور قرآنی پروگرامز میں ججز کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال اور گفتگو ہوگی جبکہ دیگر قرآنی اصول وضوابط پر مباحثے بھی متوقع ہیں۔
قرآنی امور پر رہنمائی کے فرائض عمان کی انجمن قرآن کے سربراہ شیخ عبدالله بن سالم الهنائی انجام دیں گے۔