قائد اعظم کے نظریے کے تحت ملک میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ۔

IQNA

قائد اعظم کے نظریے کے تحت ملک میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ۔

13:56 - September 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3501533
بین الاقوامی گروپ:قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی اور پہلی اسلامی نظریاتی ریاست قائم کی:وزیر اعظم
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی اور پہلی اسلامی نظریاتی ریاست قائم کی ۔
قائد اعظم محمد علی جناح کی68برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے آزادی کی پر امن تحریک چلائی ،وہ ایک عظیم رہنما اور مدبر سیاستدان ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے ،قائد اعظم کے نظریے کے تحت ملک میں انتہا پسندی اور فرقہ واریت کی کوئی جگہ نہیں ۔
نظرات بینندگان
captcha