بین الاقوامی گروپ: مصر کے شیخ القرآء قاری استاد «عبدالحکیم عبداللطیف» نے وصیت کی تھی کہ انکے لیے ختم قرآن اور مجلس وغیرہ کا اہتمام نہ کیا جائے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «الوطن» کے مطابق انجمن قرآء مصر کے نائب صدر شیخ حلمی الجمل کا کہنا ہے کہ شیخ عبدالحکیم عبداللطیف نے وصیت کی تھی کہ انکے لیے قرآنی خوانی وغیرہ کا انتظام کرنے کی زحمت نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ انکی وصیت تھی کہ انکے جنازے کو سادگی کے ساتھ الازھر مسجد سے اٹھایا جائے اور کسی خاص پروٹوکول یا انتظامات کی قطعا ضرورت نہیں۔
شیخ القراء شیخ عبدالحکیم عبداللطیف گذشتہ روز دار فانی سے کوچ کرگیے تھے جنکو ایک تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔