امیر مکه کا ایران کے خلاف ہرزہ سرائی!

IQNA

امیر مکه کا ایران کے خلاف ہرزہ سرائی!

9:38 - September 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3501551
بین الاقوامی گروپ: خالد الفیصل نے ایران پر حج کو سیاسی بنانے کا ذمہ دار قرار دیا !

امیر مکه کا ایران کے خلاف ہرزہ سرائی!


ایکنا نیوز- روزنامه «الحیاة» کے مطابق امیرمکہ عربستان حج امور کے سربراہ خالد الفیصل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا : سعودی عرب تیار لقمہ نہیں اور ہر متجاوز کا سخت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے منا واقعے پرتوجہ کیے بغیر کہا : اس بار حج کو درست طریقے سے انجام دیکر سعودی نے تمام مخالفین کا جواب دیا ہے جو سعودی حکام کو انتظامی امور کے حوالے سے مورد الزام ٹھرا رہے تھے۔


خالد الفیصل نے کہا : سعودی عرب ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کررہا اور ایرانی اپنے ملک میں جوکرنا چاہے آزاد ہے مگر ہم انہیں اپنی سرزمین پر سیاسی سرگرمیوں کے اجازت نہیں دیں گے !

امیرمکہ کے دعوں کے برعکس اس سال نہ صرف ایرانیوں کو حج سے محروم کیا گیا ہے بلکہ مختلف بہانوں سے یمن اور شام کے باشندوں کو بھی حج سے محروم رکھا گیا ہے اور الٹا ایران ہر حج کو سیاسی بنانے پر مورد الزام ٹھرایا جارہا ہے۔

3530359

نظرات بینندگان
captcha