
ایکنا نیوز- آر-ٹی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن کے میئر صادق خان نے جو امریکا کے دور ے پر ہیں شیکاگو میں کہا کہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی سے متعلق ٹرمپ کا بیان قابل قبول نہیں ہے ۔
شیکا گو میں اپنے ایک بیان میں لندن کے میئر نے کہا کہ ٹرمپ کے اس قسم کے بیانات سے دہشت گردوں کو مزید بہانہ مل جاتا ہے ۔
صادق خان اسی سال لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں اور ان دنوں وہ امریکا کے دورے پر ہیں- ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ ہمارے شہروں اور ملکوں میں آئیں تو انہیں اپنی روایات اور ثقافت کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہئے –
اس موقع پر لندن کے میئر نے امریکا کی ڈیموکریٹس صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت بھی کردی – حالیہ سروے کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں روز بروز کمی آرہی ہے ۔