
ایکنا نیوز- «ایکسپریس» نیوز ایجنسی کے مطابق حجاب کے بارے میں اٹھنے والے جھگڑے کے بعد جرمن کمپنی اقوام متحدہ کے علمی - ثقافتی ادارے یونیسکو (UNESCO) کے تعاون سے اٹھارہ منٹ پر مشتمل اشتہار میں غیر مسلم عورتوں کو حجاب کی سمت مائل کرانے کی کوشش کررہی ہے۔
اس اشتہار کا مقصد غیر مسلم عورتوں کو حجاب کی جانب جذب کرکے مسلمان اور غیر مسلمان خواتین میں کشیدگی کی فضا کو ختم کرنا ہے۔
گذشتہ ہفتے کو ایک واقعے میں حجاب کی وجہ سے مسلمان خواتین کو ہوٹل سے نکال دیا گیا تھا جبکہ برلن کے ایک اور واقعے میں ایک مسلمان خاتون پر حملہ بھی ہوا تھا۔
ان واقعات کے بعد مسلمان اور غیر مسلموں میں ایک کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگیی تھی۔