
ایکنا نیوز- بیروت میں روزنامہ انڈیپنڈنٹ کے معروف جرنلسٹ اور عرب دنیا کے تجزیہ نگار «رابرٹ فیسک» نے ایک آرٹیکل میں سعودی عرب کے ذوال کا ذکر کیا ہے
انکا کہنا ہے کہ سعودی کی مذمت کرنے والوں میں نامور علما جیسے احمد طیب اور شیخ الازهر جیسے لوگ شامل ہیں
حال ہی میں الازھر کے تعاون سے چچنیا میں سیمینار منعقدہوا تھا جسمیں سعودی عرب کا نام لیے بغیر وہابی افکار کی شدید مذمت کی گئی تھی۔
اس سیمینار میں وہابیت کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے انہیں مسلمانوں کے لیے خطرناک قرار دیا گیا جنمیں داعش،القاعدہ اور طالبان سرفہرست ہیں
بعد میں مختلف عربی اخبارات میں سعودی عرب کے حج امور کے حوالے سے تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ چودہ سالوں میں نوے ہزار حجاج حج کے دوران جان بحق ہوچکے ہیں
قابل ذکر ہے کہ اب تک اس قدر سخت انداز میں سعودی عرب پر عرب دنیا کے اندر سے اعتراضات نہیں ہوئے تھے
چچنیا کے اجلاس میں کویت ، لیبیا ، اردن اور سوڈان کے دانشور شریک تھے
سعودی عرب کے لیے اہم موڑ آگیا ہے کہ وہ سوچے کہ کیا وجہ ہے کہ دنیا کے اکثر دانشور ان سے بیزاری کا اظھار کررہے ہیں ؟