ایکنا نیوز-ایکپسریس نیوز کے مطابق شیڈول 4 میں شامل 2021 افراد کے نجی اور سرکاری بینک اکاؤنٹس منجمد کردئے گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نجی بینکوں کو شیڈول 4 میں شامل مشتبہ افراد کے نام اور شناختی کارڈز کی فہرستیں دی تھیں اور 15 روز قبل ہدایات جاری کی تھیں کہ شیڈول 4 میں شامل تمام کالعدم تنظیموں اوران کے سہولت کاروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئے جائیں۔
اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر میں قائم نجی بینکوں نے پنجاب سے 1 ہزار 443، سندھ سے 226، بلوچستان سے 193، گلگت بلتستان سے 106، آزاد کشمیر سے 26 جبکہ وفاقی دارالحکومت سے 27 افراد کے اکاؤنٹس منجمد کردئے ہیں۔