18 فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھول سکتے تو ہم 6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں۔ سید علی گیلانی

IQNA

18 فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھول سکتے تو ہم 6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں۔ سید علی گیلانی

13:26 - September 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501613
بین الاقوامی گروپ:سینئیر حریت رہنما سیّد علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر کے معاملات پر بھارتی حکمرانوں کے مشکوک معیارات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت 18 فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھول سکتا تو ہم 6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں
18 فوجیوں کی ہلاکت نہیں بھول سکتے تو ہم 6لاکھ شہادتیں کیسے بھول جائیں۔ سید علی گیلانی

ایکنا نیوز-ایکسپریس نیوز کے مطابق سری نگر سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں حریت رہنما نے کہا ہے کہ دہلی میں براجمان بھارتی حکمرانوں کے الفاظ اور اقدامات کے درمیان مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے انتہائی تشویشناک تضاد ہے۔ انہوں نے کیرالا میں بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کےلئے جاری جائز اور برحق جدوجہد کو ’’سرحد پار سے مداخلت‘‘ کہہ کر بدنام کررہا ہے۔

اُڑی حملے میں 18 بھارتی فوجیوں کی مبینہ ہلاکت پر مودی کے بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے سیّد علی گیلانی نے سوال کیا کہ کیا سقوطِ ڈھاکا اور سری لنکا میں لوگوں کو ریاست کے خلاف تربیت دینا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔ انہوں نے بلوچستان کے بارے میں نریندر مودی کے موقف اور پڑوسی ممالک میں مسلسل دخل اندازی اور انتشار پھیلانے کی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔

’’بھارت میں بھی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کے سینکڑوں واقعات، بابری مسجد کا انہدام، اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ہزاروں نہتے سکھوں کا قتلِ عام، سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ، مالے گاؤں اور مکہ مسجد جیسے سانحات بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی صرف چند بدنما مثالیں ہیں،‘‘ علی گیلانی نے کہا۔


نظرات بینندگان
captcha