داعش کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کیلئے تیار ہے،پینٹاگان

IQNA

داعش کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کیلئے تیار ہے،پینٹاگان

9:51 - September 28, 2016
خبر کا کوڈ: 3501629
بین الاقوامی گروپ: پینٹاگان کے ترجمان نے کہا ہے کہ تکفیری گروپ داعش کے جنگجووں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی مکمل تیاری کر لی ہے اور وہ عراقی فورسز کی شمالی شہر موصل کی جانب پیشقدمی روکنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجووں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی مکمل تیاری کر لی ہے اور وہ عراقی فورسز کی شمالی شہر موصل کی جانب پیش قدمی کے وقت یہ ہتھیار استعمال کر سکتے ہیں۔پینٹاگان کے ترجمان بحریہ کے کپتان جیف ڈیوس کے اس بیان سے ایک ہفتہ قبل داعش کے جنگجووں نے ایک راکٹ کے ذریعے کیمیائی مواد فائر کیا تھا اوریہ راکٹ موصل کے نزدیک واقع القیارہ کے فوجی اڈے پر موجود امریکی فوجیوں سے چندسو گز دور ایک غیر آباد علاقے میں گرا تھا۔

ترجمان نے کہا اس کیمیائی ہتھیار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ابتدائی طور پر اس کا مسٹرڈ ایجنٹ کا نتیجہ مثبت رہا تھا لیکن بعد کے دو ٹیسٹ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔اس لیے اسکے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم مکمل طور پر اس بات سے آگاہ ہیں کہ داعش نے یہی کچھ پہلے بھی کیا تھا اور انھوں نے متعدد مرتبہ اس مسٹرڈ ایجنٹ کو خام ہتھیاروں کے ساتھ استعمال کیا تھا''۔

نظرات بینندگان
captcha