
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے عیون الخلیج کے مطابق سی بی سی نیوز کینیڈا نے پولیس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا کے شہر «اڈمونٹن» میں گھروں کے پوسٹ بکس میں اسلام مخالف پمفلٹس ڈالے جارہے ہیں مگر اب تک اس اقدام کے پیچھے افراد اور ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔
پولیس ترجمان اسکاٹ پیٹسن نے اسلام مخالف تحریک کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اس واقعے کے پیچھے افراد کو پکڑنے کے حوالے سے کام کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کچھ دنوں پہلے بھی کینیڈا کی «کلگری» یونیورسٹی کے اطراف اور گھروں کے دیواروں پر چالیس اسلام مخالف پوسٹرز نصب کیے گیے تھے۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کام جاری ہے اور کچھ دنوں پہلے بھی یونیورسٹی کے اندر اسلام مخالف پوسٹرز نصب کیے گیے تھے