
ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز -غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے غور کے ڈپٹی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ طالبان نے 33 افراد کو فیروز کوہ کے علاقے سے اغوا کیا جن میں سے 20 کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے صوبے غور کے صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ایک باغی گروپ ان افراد کے اغوا میں ملوث ہے، اس گروپ نے گزشتہ برس افغانستان میں داعش سے اپنا تعلق جوڑ لیا تھا۔
بعض زرایع کے مطابق قتل ہونے افراد کا تعلق شیعہ ملک سے بتایا جاتا ہے۔