داعش نے 20 شہریوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا

IQNA

داعش نے 20 شہریوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا

14:30 - October 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501785
بین الاقوامی گروپ:افغان صوبے غور میں داعش نے 20 شہریوں کو اغوا کر کے قتل کردیا/ تعلق شیعہ مسلک سے بتایا جاتا ہے
داعش نے 20 شہریوں کو اغوا کے بعد قتل کردیا

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز -غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے غور کے ڈپٹی پولیس چیف  کا کہنا تھا کہ طالبان نے 33 افراد کو فیروز کوہ کے علاقے سے اغوا کیا جن میں سے 20 کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے غور کے صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ایک باغی گروپ ان افراد کے اغوا میں ملوث ہے، اس گروپ نے گزشتہ برس افغانستان میں داعش سے اپنا تعلق جوڑ لیا تھا۔

بعض زرایع کے مطابق قتل ہونے افراد کا تعلق شیعہ ملک سے بتایا جاتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha