
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «eternitynews» کے مطابق جہاں اکثر آسٹریلین عوام نے آج تک کسی مسجد کا دورہ تک نہیں کیا ہے اور اسلامو فوبیا کی وجہ سے نفرت کی فضا روز بروز بڑھتی جارہی ہے وہی پر قومی پروگرام کے عنوان سے تمام مساجد کو عام پبلک کے لیے دن بھر کھلی رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ وہ مسجدوں میں آکر برراہ راست مسلمانوں کے خیالات اور عقائد سے آشنائی حاصل کرسکے۔
مذکورہ پروگرام سالانہ «هفته وحدت» کے عنوان سے مذاہب میں ہم آہنگی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
سڈنی کے پادری «بریٹ هالف» جو پانچ سال سے اہل مسجد کے ساتھ رابطے میں ہیں انکا کہنا ہے کہ پہلی بار مسجد میں قدم رکھتے ہوئے میں بھی خوف محسوس کررہا تھا۔
بریٹ ہالف نے کہا کہ میں اب دیگر آسٹریلین عوام سے بھی درخواست کرونگا کہ وہ مسلمانوں سے آشنائی حاصل کریں اور غلط تصورات کو دور کریں۔
آسٹریلیا میں اسلام چوتھا بڑا مذہب شمار کیا جاتا ہے اور ملک میں تقریبا پانچ لاکھ مسلمان بستے ہیں ۔