
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق سینیگال کے علما کی دعوت پرعالمی اهل بیت(ع) مجلس کے جنرل سیکریٹری حجتالاسلام والمسلمین محمدحسن اختری جو وفد کے ہمراہ بین الاقوامی سیمینار «اسلامی تشخص اور عالمگیریت» میں شرکت کے لیے سینیگال کا دورہ کررہا ہے انہوں نے مریدیہ مسلک کے خلیفہ شیخ مختار امباکی نےسے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں عالمی اهل بیت(ع) مجلس کے ڈپٹی رمضانخانی اور شعبہ افریقہ کے سربراہ سمیت دیگر اعلی نمایندے بھی شریک تھے
عالمی اهل بیت(ع) مجلس کے جنرل سیکریٹری نے رہبر معظم کا سلام پہنچایا اور شیخ امباکی کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔
مریدیہ مسلک کے خلیفہ نے ملاقات میں کہا : امام خمینی(ره) و انقلاب اسلامی سینیگال کے عوام کے دلوں کے اندر موجود اور محبوب ہیں۔
ایرانی سفیر ، کلچرل ایمبیسیڈر اور جامعةالمصطفی(ص) کےعلاوہ عالمی مجلس اهل بیت(ع) کے نمایندوں نے ملاقاتوں کے علاوہ جامع مسجد طوبی اور مختلف مذہبی مقامات کا دورہ بھی کیا ۔