کینیا؛حلال مصنوعات کی نمائش

IQNA

کینیا؛حلال مصنوعات کی نمائش

7:07 - November 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3501852
بین الاقوامی گروپ: حلال مصنوعات کی افزایش حوالے سے نمائش منعقد کی جائے گی

کینیا؛حلال مصنوعات کی نمائش


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «اسٹینڈرڈ میڈیا» کے مطابق کینیا میں مسلمان کسٹمرز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر دارالحکومت نیروبی میں انیس نومبر کو تین سو ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت کے ساتھ حلال مصنوعات کی نمائش منعقد کی جارہی ہے۔

نمایش میں حلال فوڈ کے علاوہ بیمہ اور اسلامی بینکنگ سسٹم کو بھی متعارف کیا جائے گا

«کیجانی کیمونیکشن» کے نمایندے میسواله زینگیزی کا کہنا ہے : حلال مصنوعات صرف حلال فوڈ تک محدود نہیں بلکہ اس صنعت میں سرمایہ کاری، بینکاری ،بیمہ ، سیاحت ، میڈیکل اور آرایشی سامان کی مصنوعات بھی شامل ہیں۔


سال ۲۰۰۸ میں کینیا نے اسلامی مالیاتی سسٹم کو قبول کرلیا تھا اور متعدد اسلامی کمپنیاں اس وقت مختلف شعبوں میں سرگرم عمل ہیں اور یہاں کے مسلمان اطمینان سے حلال مصنوعات سے استفادہ کرتے ہیں

اس وقت کینیا کی تیس ملین آبادی میں دس ملین کی تعداد میں مسلمان آباد ہیں

حلال مصنوعات کی صنعت اس وقت ۲۔۱ ٹریلین ویلیوز کے ساتھ تیزی سے عالمی اقتصاد میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔


3543423

نظرات بینندگان
captcha