اقبال رضوی جیسے پرامن علماءکو گرفتارکرکے سیکورٹی ادارے عوام کے دلوں میں نفرت ابھار رہے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

IQNA

اقبال رضوی جیسے پرامن علماءکو گرفتارکرکے سیکورٹی ادارے عوام کے دلوں میں نفرت ابھار رہے ہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

13:58 - November 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3501878
بین الاقوامی گروپ:کراچی شہر میں جنگل کا قانون دہشتگردوں کا راج ہے،شہید بھی ہم اور گرفتار بھی ہمیں کیا جارہا ہے،وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ابتک عزاداروں کے قتل میں ملوث کس دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے؟
ایکنا نیوز-شفقنا- سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصرعباس جعفری کی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت،مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مزمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی  ہرسازش کوناکام بنا دیں گےکراچی  شہر میں جنگل کا قانون دہشتگردوں کا راج ہے،شہید بھی ہم اور گرفتار بھی ہمیں کیا جارہا ہے،وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ابتک عزاداروں کے قتل میں ملوث کس دہشتگرد کو گرفتار کیا،نیشنل ایکشن پلان کا رخ محب وطن جماعتوں کی طرف موڑا جارہا ہے، حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی آپریشن کو مشکوک بنا رہے ہیں،اوچھے ہتھکنڈوں سے سیکورٹی ادارے عوام کے دلوں میں نفرت ابھار رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ علامہ سید احمد اقبال رضوی کو فوری طور پر رہا کیا جائے بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی وصوبائی حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں پر عائد ہوگی۔
نظرات بینندگان
captcha