اسپین ؛ جوانوں کو داعش میں بھرتی کرنے والی ٹیم گرفتار

IQNA

اسپین ؛ جوانوں کو داعش میں بھرتی کرنے والی ٹیم گرفتار

7:13 - November 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3501885
بین الاقوامی گروپ: اسپین کی پولیس نے چار افراد پر مشتمل ایک ٹیم کو گرفتار کرلیا ہے جو جوانوں کو داعش میں بھرتی کرنے پر کام کررہی تھی

اسپین ؛ جوانوں کو داعش میں بھرتی کرنے والی ٹیم گرفتار


ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق اسپین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروپ جوانوں کی برین واشنگ اور انکو شام اور عراق کے لیے داعش میں بھرتی پر کام کررہا تھا

اسپین کے سیکورٹی حکام کے مطابق تین مرد اور ایک خاتون پر مشتمل ٹیم شام کی داعش سے رابطے میں تھی جو جوانوں پر کام میں مصروف تھی

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دہشت گردی کی یہ ٹیم اس نیٹ ورک کو پورے یورپ کی سطح پرپھیلانے کی کوششوں میں مصروف تھی۔


گذشتہ سال دہشت گردانہ واقعات کے بعد اسپین میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور اب تک ایک سو اکسٹھ افراد دہشت گردی کے حوالے سے گرفتار ہوچکے ہیں ۔

اسپین کو داعش کے لیے یورپ میں ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ۲۰۱۳ سے یورپ میں گرفتار ہونے والے پینتالیس فیصد دہشت گردوں کا تعلق اسپین سے تھا۔


جبکہ دیگرمختلف یورپی ممالک سے ہزاروں افراد داعش میں شامل ہوچکے ہیں ۔

سلامتی کونسل کے مطابق گذشتہ سال پندرہ ہزار افراد شام دہشت گردی گروپوں میں شامل ہونے کے لیے عراق اور شام کا سفر کرچکے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق نوے ممالک سے کم ہزاروں افراد داعش میں اس وقت مشغول کارزار ہیں جنمیں سینکڑوں امریکن بھی شامل ہیں۔


3544954

نظرات بینندگان
captcha