«ایرانی کمپیوٹر »؛ مصری میڈیا میں «حنانه خلفی» کو لقب

IQNA

«ایرانی کمپیوٹر »؛ مصری میڈیا میں «حنانه خلفی» کو لقب

8:00 - November 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3501889
بین الاقوامی گروپ: مصری میڈیا نے ایرانی کمسن حافظہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایرانی کمپیوٹر کے عنوان سے یاد کیا ہے

«ایرانی کمپیوٹر »؛ مصری میڈیا میں «حنانه خلفی» کو لقب


ایکنا نیوز- مصری نیوز ایجنسی «المصدر ۷» کے مطابق مصر میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شامل کمسن ایرانی حافظہ نے تمام شرکاء کو حیرت زدہ کردیا ہے

«شیخة‌ فاطمه بنت مبارک» مقابلوں کے حوالے سے حنانہ کی خوبصورت تلاوت اور سوالات دینے کے انداز کو سراہتے ہوئے المصدر نیوز لکھتا ہے

ایرانی حافظہ نے خداداد صلاحیتوں سے حفظ کے سوالات ، آیات نمبر اور دیگر مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔


المصدر حنانہ کو" ایرانی کمپیوٹر" کے عنوان سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پہلی پوزیشن کے لیے بہترین امیدوار قرار دیتا ہے

خواتین کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے پانچوین دن«الزهراء هنی» الجزایر، «مریم الحبشی» امریکہ، «آمنه عبدالرحیم احمد» قطر، «منیرة‌ محمد نور علی نور» کینیا، «راضیه رفاعی» بنین اور «لبابة‌ سعید» گھانا سے حصہ لے رہی تھیں۔

دبئی میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلہ اس ہفتے کو آخر تک جاری رہے گا.


3545019

نظرات بینندگان
captcha