
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Deccan Chronicle» کے مطابق «CBS» ٹی وی چینل نے گفتگو میں ٹرمپ سے مسلمانوں ، اقلیتوں اور سیاہ فاموں سے متعلق سوالات پوچھے۔
ٹرامپ نے پہلی بار شفاف انداز میں کہا کہ مسلمانون کو تکلیف دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بعض مسلم فوبیا کے واقعات سن کر دکھ پہنچا، میں کہتا ہو ایسا کرنا بند کریں۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ خطرناک کام ہے میں چاہتا ہوں ملک کو متحد اور شیروشکر کروں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے ڈرتے ہیں چونکہ مجھے نہیں جانتے میں کہتا ہوں مجھ سے مت ڈریں ۔