بین الاقوامی گروپ؛ عراقی دارالحکومت بغداد کے قریب شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم داعش نے قبول کر لی ۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان -غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر فلوجہ کے قصبے میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے فلوجہ کے قصبے میں شادی کی تقریب میں مقامی سنی مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔
اس حملے میں رات گئے شادی کی تقریب میں موجود 40افراد جاں بحق اور 60سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔