مسجد میں دھماکا، تیس سے زاید عزادار شہید/ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

مسجد میں دھماکا، تیس سے زاید عزادار شہید/ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

14:15 - November 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3501952
بین الاقوامی گروپ: افغانستان کے دارالحکومت میں ایک مسجد میں شہدائے کربلا کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ ماتمی مجلس کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں بتیس افراد جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔

ایکنا نیوز- طلوع نیوز کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں واقع مسجد باقر العلوم  میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ماتمی مجلس میں شریک تھے۔ دھماکےکےنتیجے میں کم از کم بتیس افراد شہید جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔

کابل کے سینئیر پولیس اہلکار فریدون عبیدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ شہر بھر کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں بھی کابل میں اسی نوعیت کے دھماکے ہوئے تھے جن کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

مذکورہ تکفیری تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha